شکیل آفریدی کو  عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتاہے ، وزیراعظم

شکیل آفریدی عافیہ صدیقی وزیراعظم واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ ٹی وی چینل انٹرویو
۲۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن

واشنگٹن (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شکیل آفریدی کو عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتا ہے  ، معاملے پر امریکا سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں،  بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے  صدرٹرمپ کیساتھ ملاقات پر خوشی کااظہارکیا  اور کہا کہ وہ ایک صاف گوشخص ہیں جولفظوں کیساتھ ہیرپھیرنہیں کرتے۔

وزیراعظم نےکہاعافیہ صدیقی کےبدلےشکیل آفریدی کی رہائی پربات ہوسکتی ہے،پاکستان میں شکیل آفریدی کی حیثیت ایک جاسوس کی ہے،امریکااگر معلومات دیتاتواسامہ بن لادن  کیخلاف کارروائی کرتے۔

افغانستان کی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئےعمران نےکہا کہ مسئلہ افغان کوصرف سیاسی طریقےسےحل کیاجاسکتا ہے ، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین مذاکرات رہےہیں۔

وزیر اعظم نےمزیدکہاپاکستان بھارت کیساتھ اچھےتعلقات کاخواہشمندہے، ایٹمی ہتھیارکوئی آپشن نہیں، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتےہیں۔

وزیر اعظم عمران خان  کاکہناتھاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام  محفوظ ہاتھوں میں ہے، اس بارے میں کسی کو فکرمندہونےکی ضرورت نہیں۔انہوں نےکہاایران امریکا ایران تنازع کاپاکستان اورخطےپربرااثرپڑےگا، کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے  کو تیارہے۔

وزیراعظم نے مزیدکہااس وقت دوامریکی اورایک آسٹریلوی مغوی افغانستان میں ہیں جن کی رہائی  کیلئے پاکستان کوششیں کررہا ہے۔اس حوالےسےآئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں خوشخبری ملنےکی امیدہے۔

تازہ ترین ویڈیوز