Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکریہ اوورسیز پاکستانیز ، کورونا کے باوجود لگاتار دسویں ماہ میں دو ارب ڈالرز بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا ، وزیراعظم

شکریہ اوورسیز پاکستانیز ، کورونا کے باوجود لگاتار دسویں ماہ میں دو ارب ڈالرز بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا ، وزیراعظم
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کا ملک سے محبت اور عزم بے مثال ہے ۔ اورسیز پاکستانیوں نے کوویڈ کے باجود 10 مہینوں کے دوران 2 بلین ڈالر بھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی  ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 7 2.7 بلین ہوگئیں ، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد  زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔