شکرگڑھ میں وکلا گردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

شکرگڑھ ، وکلا گردی، وزیراعلیٰ پنجاب ، خاتون ، تشدد ، واقعہ ، نوٹس
۲۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شکرگڑھ میں وکلا گردی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او نارووال سے رپورٹ طلب کر لی۔

شکر گڑھ کے نواحی گاؤں شاہ پورکی امرت بی بی مقدمہ میں پیشی پرکچہری آئی تھی ۔ بااثر افراد نے خاتون پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا اور انکار پر جھگڑا ہو گیا۔ مخالف پارٹی کے وکلاء نے خاتون پر تشدد شروع کر دیا۔

ماہر قانون اکرم قریشی نے خاتون پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وکلا کو ایسا کام زیب نہیں دیتا۔

وکلا نے واقعہ پر اظہار افسوس کی بجائے بار میں ہڑتال کردی۔ وکیلوں نے خاتون کو پیشہ وار قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ  خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ وکیل کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین ویڈیوز