شکاگو کے کاروباری علاقے پر بلوائیوں نے دھاوا بول دیا، کئی دوکانوں میں لوٹ مار


chicago
11 اگست, 2020 9:39 دن

شکاگو ( 92 نیوز) امریکی شہر شکاگو ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ، شکاگو کے کاروباری علاقے پر بلوائیوں نے دھاوا بول دیا، کئی دوکانوں میں لوٹ مار کی ۔

امریکی شہر شکاگو  کی سپر مارکیٹس میں لوٹ مار ، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے شاہراہوں کو بند کردیا۔

لوٹ مار کے دوران  حملہ آوروں نے شاپنگ مالز کے شیشے ٹور دئیے، پولیس کے پہنچنے پر لٹیروں  اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں لوٹ مارکرنے والوں کے ہاتھ میں بڑے بڑے بیگز دیکھے جاسکتے ہیں۔

کچھ لوگ تو دکانوں سے ٹی وی بھی اٹھا کر لے گئے، تاہم لوٹ مار میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی افراد کے مطابق کچھ گاڑیاں کمرشل  ڈسٹرکٹ کے سامنے آکر  رکیں ان میں سے درجنوں افراد باہر نکلے اور لوٹ مار شروع کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز