Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے نوعمر لڑکے کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آ گیا

شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے نوعمر لڑکے کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آ گیا
April 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پولیس گردی کے واقعات بڑھنے لگے۔ شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے نو عمر لڑکے کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 13 سالہ لڑکے کو 29 مارچ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے احتساب آفس نے افسوسناک واقعہ کی باڈی کیم ویڈیو جاری کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تھے۔ اہلکاروں نے 13 سالہ ایڈم اور ایک دوسرے شخص کا تعاقب کیا۔ مقتول لڑکے ایڈم تولیدو کے پاس پستول دیکھی گئی تھی۔ ایڈم کی تلاشی کے دوران اہلکار سے گولی چل گئی۔