Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا تھا کسی ایک جماعت کا نہیں، مریم نواز

شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا تھا کسی ایک جماعت کا نہیں، مریم نواز
April 12, 2021

لاہور (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو جواب دے دیا، کہتی ہیں کہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا تھا کسی ایک جماعت کا نہیں۔

اُنہوں نے پی پی چیئرمین کے بیان پر ردعمل میں کہا، نوٹس کے ردعمل پرکیا طے کرنا ہے یہ مولانا فضل الرحمان کی دانشمندی اور قیادت پر چھوڑتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے کاز پر کاربند ہیں۔ ن لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔