Friday, March 5, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہونگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہونگے، وزیر اعلیٰ پنجاب
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے،منتخب نمائندوں کے جائزکام ہرصورت ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط ڈاھا نے ملاقات کی ،  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے،سرمایہ کاروں نے صوبے میں مزیدسرمایہ لگانے کی یقین دہانی کرادی،عالمی بینک نے بھی مختلف شعبوں میں مزیدتعاون کی پیشکش کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر عالمی بینک اور پنجاب حکومت بت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں وفد نے بھی ملاقات کی۔