شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریقے سے منانے میں مصروف

شوبز عید لاہور ‏ ‏92 نیوز عید کی مبارکباد سوشل میڈیا عید الاضحیٰ ‏ فنکار ‏ اداکار ‏ علی ظفر ‏ ویڈیو پیغام ‏ اداکارہ ‏ صبا قمر ‏ ثروت گیلانی ‏ تصویر شیئر ‏ مومنہ مستحسن ‏ زاہد احمد
۱۳ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن

لاہور ( 92 نیوز) شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریقے سے منانے میں مصروف ہیں ، مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے فنکاروں نے سوشل میڈیا کا سہارالے لیا۔

عید الاضحیٰ پر فنکار اپنے پرستاروں کو مبارکباد دینا نہ بھولے ۔اداکار اور گلوکارعلی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں اپنی پسندیدہ چیز کی قربانی کا درس دیتی ہے ۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک،اللہ ہماری قربانیوں کوقبول کرے ۔ ثروت گیلانی نے اپنے اہلخانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو عید مبارک دی۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے لکھا عید وہ موقع ہے جب ہم اپنے اہلخانہ کیساتھ ہوتے ہیں،عید مبارک۔

اداکار زاہد احمد نے اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارکباد دی تو گلوکارعاصم اظہر بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دینا نہ بھولے۔

صبور علی اور ماورہ حسین نے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے عید مبارک کہا۔

اداکار بلال اشرف،مایاعلی ،زارا نور عباس،عائشہ عمر نے بھی عید کے ملبوسات زیب تن کرکے اپنی تصاویر شیئرکی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین ویڈیوز