Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں آج عیدالفطر منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں آج عیدالفطر منائی جائے گی
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد آج عید الفطر ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال مکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور آج عیدالفطر کا دن ہوگا۔