Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مختلف شہروں میں ذیلی کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔

شوال المکرم 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزارت مذہبی اُمور کی عمارت میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس کی معاونت کے لئے لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔

اجلاس کے شرکا شوال المکرم کا چاند کی شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔