شنگھائی اوپن ٹینس،الیگزینڈر اور جوکووچ نے اپنے میچز جیت لئے



۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۸:۵۷ شام

شنگھائی ( 92 نیوز ) شنگھائی اوپن میں دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، جرمنی کے ٹینس اسٹار الیگزینڈر زیویرو اور سربین اسٹار نواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوراٹر فائنل مرحلے  میں جگہ بنا لی۔

شنگھائی اوپن ٹینس کا میلہ جاری ہے ، جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈر زیویرو نے آسٹریلیا کے الیکس کو ہرا کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

زیویر و نے میچ کے آغاز سے  ہی شاندار کھیل پیش کیا اور میچ اپنی گرفت میں رکھا،پہلے سیٹ میں اپنے حریف کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ پہلے سیٹ میں زیویرو نے 1-6سے فتح سمیٹی ۔

دوسرے سیٹ میں بھی  جرمنی ٹینس اسٹارنے   پوری طرح چھائے رہے اور 4-6سے  سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر کےکوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے بھی  کوارٹر فائنل میں کا ٹکٹ کٹوا لیا، جوکووچ نے اٹلی کے مارکو کو ایک آسان میچ کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔



تازہ ترین ویڈیوز