شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ،10 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان بلوچستان دہشتگردوں کے حملے ‏10 اہلکار شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج آئی ایس پی آر گرباز ‏ گشت پر مامور ‏ ‏6 سپوت وطن وطن پر قربان جام شہادت ‏ حوالدار خالد سپاہی نوید پاہی بچل ‏ سپاہی بچل ‏ سپاہی علی رضا سپاہی بابر ‏ سپاہی احسان ‏ کیپٹن عاقب سپاہی نادر سپاہی عاطف الطاف سپاہی حفیظ اللہ ‏ ہوشاب تربت
۲۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہو گئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے  گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر مامور  جوانوں کو نشانہ بنایا ، حملے میں 6 سپوت وطن پر قربان ہو گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں  حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ،سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسان  شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں  کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور  سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں ، ایف سی کے جوان ہوشاب اور تربت کے وسطی علاقے میں مصروف تھے  کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہا ہے ،  قبائلی اضلاع میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے  اب تمام تر توجہ سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  دشمن قوتیں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، انشاء اللہ، دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں مکمل ناکام ہوں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز