Sunday, January 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیرستان، سپن وام میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان، سپن وام میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
November 22, 2020

وزیر ستان (92 نیوز  ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان  میں اسپن وام میں  ا نٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں  4 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے جب کہ ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید 2 جوان  زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان  میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا ،  دریائے کیٹوک کے قریب اسپن وام کے علاقے  میں آپریشن گزشتہ رات  کیا  گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید جب کہ 2 جوان زخمی  ہوئے ۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  سکیورٹی فورسز نے  4 دہشت گردوں   کو جہنم  واصل کیا ۔ آپریشن کے بعد  علاقے کو کلیر کر دیا گیا  ہے ۔