شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید


شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں ، فائرنگ کا تبادلہ ، پاک فوج ، 2 جوان شہید
20 ستمبر, 2020 9:41 دن

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستند اطلاعات پر سپالگا، شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، شہدا میں سوات کے حوالدار تاجبر علی اور پارہ چنار کے سپاہی راشد شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لیکر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز