Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شبلی فراز کی اپوزیشن حکمرانوں سے جلسے ملتوی کرنے کی اپیل

شبلی فراز کی اپوزیشن حکمرانوں سے جلسے ملتوی کرنے کی اپیل
November 26, 2020

وفاقی وزیر شبلی فراز نے مزید لکھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اِدھر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا بلاول زرداری نے خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کر لیا ہے، ضرور کریں اپنی جان کی حفاظت آپکا بنیادی حق ہے مگر یہی حق عام عوام کا بھی ہے انکی جانیں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ڈھٹائی کی حدوں کو چھوتے یہ جعلی لیڈر جلسے کر کے عوام کی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹ کیا کہ خود ویڈیو لنک پر اور عوام کو سڑکوں پر لانا ظلم ہے۔ سب کی صحت اور زندگیوں کا خیال کیا جائے۔

دوسری جانب وزیرصحت کے پی تیمور جھگڑا نے پشاور جلسے میں اسٹیج پر موجود تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیدیا۔