Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شبلی فراز کا قومی تعمیر میں حصہ ڈالنے والی شخصیات کو خراج عقیدت

شبلی فراز کا قومی تعمیر میں حصہ ڈالنے والی شخصیات کو خراج عقیدت
August 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ممتاز شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی۔ شبلی فراز نے قومی تعمیر میں حصہ ڈالنے والی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تقریب سے خطاب میں کہا ایوارڈ حاصل کرنے والی ممتاز شخصیات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دے کر  اس ملک کو حاصل کیا۔ 73 سال کے سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ مختلف شعبہ جات میں عالمی سطح پر  نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ عمران خان کی لیڈرشپ سے متاثر ہو کر سیاست میں آئے۔ 2 سال مشکل رہے، حکومت  کو ورثے  میں مشکلات ملیں۔ مشکلات سے گزر گئے ہیں اب بہتری آرہی ہے۔ شبلی فراز نے کہا ماضی کی غلطیوں  کو دور کرکے آگے بڑھنا ہو گا۔ سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی بڑی مشکلات  کا شکار ہیں۔ آزادی کے وقت کی مشکلات کو اس وقت مقبوضہ کشمیر میں اب دیکھا جا سکتا ہے۔ ممتاز مقام حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔