شبر زیدی کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

شبر زیدی تقرری درخواست ناقابل سماعت قرار اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ ‏ چیئرمین ایف بی آر‏
۲۹ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ملک میں معاشی بحران ہے، ایسے حالات میں عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

‎ مقامی وکیل ریاض حنیف کی درخواست پر سماعت  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

درخواست گزار کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ انعام امین منہاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پبلک سرونٹس سے براہ راست چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی نہیں کی۔ قانون کو مدنظر رکھے بغیر ایف بی آر کے مستقل ملازمین کو نظر انداز کر کے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر قابل افسر تعینات ہونا چاہیے۔

ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے،چیئرمین ایف بی آر

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ریکوڈک کیس میں جو کچھ ہوا پتہ ہے الزام کس پر آیا؟، پبلک میں یہ بات عام ہے کہ معیشت کے حالات برے چل رہے ہیں،عدالت ایسے حالات میں ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ آپ ارکان قومی اسمبلی کو کہیں کہ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں، اگر ہم یہ تعیناتی کالعدم قرار دے دیں تو یہ الزام ہم پر آئے گا اور عدالت معیشت کی موجودہ صورتحال کا بوجھ نہیں لے سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا ایگزیکٹو نے کچھ سوچ کر ہی ان کی تعیناتی کی ہو گی، ایگزیکٹو اور پارلیمنٹ عوام کو جواب دہ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز