Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود قریشی کے ناروے اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

شاہ محمود قریشی کے ناروے اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
August 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناروے اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے ہوئی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات اور مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ ،مقبوضہ وادی میں کرفیو اور کشمیریوں پر بدترین مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کےلیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرگرم ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے ناروے کی وزیر خارجہ اینے میری اریکسون سوریدے کو بتایا کہ بھارت نے پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ نارویجن وزیر خارجہ نے صورتحال پر اظہارتشویش کیا اور کہا فریقین کی آمادگی پر مصالحانہ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب جیب کوفوڈ کو بھی مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال بارے آگاہی دی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے  تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے بھی ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔