شاہ محمود قریشی کا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج


شاہ محمود قریشی مودی مقبوضہ کشمیر ریفرنڈم ملتان ‏ ‏92 نیوز وزیر خارجہ بھارتی وزیر نریندر مودی کرفیو
18 اگست, 2019 11:40 شام

ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مقبوضہ  کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج دے دیا ۔

وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آج سب کہہ رہے ہیں کہ بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے ، مودی کشمیر میں کرفیو ختم کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  15 اگست کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا ، آج بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، بھارتی وزیر خارجہ نے میرے بعد چین کا دورہ کیا،   بھارت نے چین کو کہا کہ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے  مگر چین نے بھارتی موقف یکسر مسترد کردیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  کشمیر کی جدوجہد ایک نئی نسل میں منتقل ہو گئی ہے ،  براہ کرم کشمیر پر کوئی سیاست نہ کرے ،  ہر کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے ایسا نہ ہو وہ مایوس ہوجائے ، جو بھی ہو کرتارپور راہداری پر کام جاری رہے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز