شاہ محمود قریشی نےمزید ویڈیوز کی بات مفروضہ قرار دیدی

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام

ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مریم نواز کی مزید ویڈیوز کی بات کو مفروضہ قرار دے دیا ، کہا کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

مریم نواز کو منڈی بہاء الدین میں جلسے سے نہیں  روکا ، سکیورٹی وجوہات پر مقام تبدیل کرنے کا کہا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب اس کی نفی کر چکے ہیں ،  ن لیگ کی مزید ویڈیو کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے اس پر بات نہی کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا ، سکیورٹی وجوہات پر جگہ تبدیل کرنے کا کہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز