شاہ محمود قریشی قطر کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ


شاہ محمود قریشی، قطر، مختصر دورہ مکمل، واپس وطن روانہ، اسلام آباد، 92 نیوز
۱۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۸:۱۶ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے، دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ اور قطری حکام نے الوداع کہا۔

دوحہ میں وزیر خارجہ نے قطری نائب وزیراعظم، ہم منصب شیخ محمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز