شاہ محمود قریشی سے عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت


شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دوطرفہ تعلقات پلوامہ واقعہ
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شاہ محمود قریشی سے عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا ہم منصب شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پلوامہ واقعہ، بھارتی الزامات اور دھمکیوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے خط سے بھی آگاہ کیا۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ  بولے دوطرفہ سطح پر دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز