شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، غیرقانونی تعمیرات مسمار

کراچی ، انسداد تجاوزات ، آپریشن ، غریب آباد ، ریلوے ٹریک ، تجاوزات ، صفایا
۰۴ دسمبر, ۲۰۱۸ ۴:۱۱ شام

لاہور (92 نیوز) شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا۔

مشن کلین لاہور زورو شور سے جاری ہے۔ شاہ عالم مارکیٹ  تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن شروع ہونے پر انتظامیہ اور  تاجروں میں بحث و تکرار ہوئی۔ تاجروں کو تین گھنٹے کا ٹائم دینے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

اے سی سٹی کہتے ہیں کہ اڑھائی ارب مالیت کرلی اراضی واگزار کروالی ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ ان اداروں کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے تجاوزات بنانے کی اجازت دی۔ ہمارے پاس دوکانوں کے تمام کاغذات موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کوئی دباؤ خاطرمیں نہیں لایا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز