شاہ زین بگٹی کے گرفتار سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

شاہ زین بگٹی ‏ سکیورٹی گارڈز ‏ بیان ریکارڈ کراچی ‏ ‏92 نیوز کلفٹن ‏ محمد خان بگٹی ‏
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو روز قبل طالب علم کو تشدد کانشانہ بنانے والے شاہ زین بگٹی کے گرفتار سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیاہے ،  محمد خان بگٹی نے جھگڑے کا الزام طالب علم پر لگادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے سکیورٹی گارڈز سے ملنے والے اسلحہ کا فرانزک کروایاجائے گا۔

کلفٹن میں شاہ زین بگٹی کےسکیورٹی گارڈز کاطالب علم نجم پر تشدد کے معاملے گرفتار سکیورٹی گارڈ  محمد خان  بگٹی نے کہا کہ نجم نے بد تمیزی کی جس کے بعد معاملہ لڑائی جھگڑے تک پہنچا ، پولیس نے شاہ زین بگٹی کے دوسرے گارڈ بلال سوری اور کزن کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ شاہ زین بگٹی کےسکیورٹی گارڈ کے پاس سے برآمد اسلحے کا فرانزک کروایا جائے گا، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں نجم اور شاہ زین بگٹی کے سکیورٹی گارڈز  میں جھگڑا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ، ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا  تھا کہ نجم کی والدہ کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا گیا ہے ، والدہ کے تحفظات کو دور کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز