Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہین شاہ آفریدی کا انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنیکا ریکارڈ

شاہین شاہ آفریدی کا انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنیکا ریکارڈ
September 21, 2020

لندن ( 92 نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش ٹی  ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی باؤلنگ کی  دھاک بٹھا دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار بالوں پر چار وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ بنا دیا ۔

پاکستان کےنوجوان پیسر شاہین آفریدی  کی کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم ، فاسٹ باؤلر نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سکس کے خلاف 4 گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں ۔

فاسٹ باؤلر نے جان سمسن، اسٹیون فن ،تھیلان   اور ٹم  کو مسلسل چارگیندوں  پر کلین بولڈ کیا،    شاہین آفریدی  نے  چار اوورز میں انیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں  اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

 ہمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، مڈل سکس کی ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں  121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے بھی  بہترین  باؤلنگ پر  قومی فاسٹ باؤلر کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے   ٹوئٹر پر  ان کی  ویڈیو  کو شیئر  کر دیا۔

رابطہ کیجیے