شاہنوں نے آج بھارتی گِدھوں کو پے لوڈ چھوڑ کر بھی بھاگنے نہ دیا


۲۷ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۳۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی گِدھوں کو آج شاہینوں نے پے لوڈ چھوڑ کر بھی بھاگنے نہ دیا۔

پے لوڈ

گزشتہ سے پیوستہ شب بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کی مگر شاہینوں کے حرکت میں آنے پر اپنا پے لوڈ گرایا اور فرار ہو گئے ۔

پے لوڈ

آج صبح پھر بھارتی فضائیہ کے گِدھوں نے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی  جس پر شاہین حرکت میں آئے  تو بھارتی طیاروں نے واپس بھاگنا شروع کیا ، تیزی سے بھاگنے کیلئے  دشمن کے طیاروں نے آج بھی اپنا پے لوڈ گرادیا مگر اب کی بار شاہینوں نے دونوں طیارے  مار گرائے ۔

 

ائیر فورس کی زبان میں پے لوڈ گرا کر بھاگنے کو جوتا چھوڑ کر بھاگنے سے تشبیہ دی جاتی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز