Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی

شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی
March 3, 2019
لاہور (92 نیوز) بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکر اللہ  کی میت  واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی گئی ۔ بھارت نے احسان فراموشی کی حد کر دی ،  پاکستان نے بھارتی قیدیوں کوہمیشہ  زندہ سلامت عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا۔ بدلے میں ہمیں صرف بیگناہ پاکستانیوں کی لاشیں ہی ملی ہیں۔ پاکستان نے کل بھارتی پائلٹ کو رہا کیا، آج بھارت نے پاکستان کے بے گناہ شہید قیدی کی لاش حوالے کر دی ۔ شاکر اللہ کی میت وصول کرنے کیلئے ورثا اور ایمبولینس واہگہ بارڈر پہنچی ۔ شاکر اللہ احتجاج پاکستان بھارتی پائلٹ ابھی نندن قیدیوں شاکر اللہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی غلطی سے بارڈر پار کر گیا تھا، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پلوامہ حملے کے بعد معلوم ہوا کہ شاکر اللہ کو جیل میں شہید کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو صحیح سلامت انڈیا  کے حوالے کیا ، قید کے دوران پاک فوج نے پروفیشنل ازم کا اعلیٰ مظاہرہ کیا اور تمام سہولیات فراہم کیں۔ افسوس پاکستان کو آج بیگناہ قیدی شاکر اللہ کی لاش ملی چند روز قبل جے پور کی جیل میں  پاکستانی  قیدی شاکر اللہ کو جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سےبھارتی  قیدیوں نے تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے اہلخانہ  لاش کی حوالگی کیلئے کئی روز تک ٹھوکریں  کھاتے رہے  جس کے بعد  بھارتی حکام کو ہوش آیا۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی قیدیوں کے حقوق کا  احترام کیا ہے  جس کی تازہ ترین مثال بھارتی پائلٹ کی واپسی ہے مگر مسلمان دشمنی اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جذبہ خیرسگالی کا جواب تنگ نظری سے ہی دیا۔

رابطہ کیجیے