شان مسعود اور اسد شفیق دورہ آسٹریلیا کے لئے پر عزم


شان مسعود ‏ اسد شفیق ‏ آسٹریلیا ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) دورہ آسٹریلیا گرین شرٹس کے لیے بڑا چیلنج ہے ، لیکن شان مسعود  اور اسد شفیق اپنے آپ کو منوانے کےلیے پُرعزم ہیں ، کہتے ہیں دورہ  آسٹریلیا مشکل ضرور ہے لیکن ہم بھی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں مشن آسٹریلیا پر ہے ، ٹیسٹ سیریز کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ، کھلاڑی کچھ کر دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ، مڈل آرڈر بلے باز  اسد شفیق کہتے ہیں کہ سیریز چیلنجز سے بھرپور ہو گی مگر ہم بھی اچھی کار کردگی دکھائیں گے ۔

کیرئیر کا پہلا دورہ آسٹریلیا کرنے والے اوپنر شان مسعود بھی سیریز کے لئے پر جوش ہیں ، شان  مسعود اور اسد شفیق نے مزید کہا کینگروز کےخلاف سیریز قومی کرکٹرز کیلئے ایک  بڑا امتحان ہوگی ۔

قومی کرکٹرز کا مزید کہناتھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں جلدی جانے سے وہاں کی وکٹوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز