شام کے شہر ادلب میں فضائی حملے میں تینتیس ترک فوجی ہلاک


شام ، شہر ، ادلب ، فضائی حملے ، تینتیس ، ترک فوجی ، ہلاک
۲۸ فروری, ۲۰۲۰ ۹:۲۳ دن

 انقرہ (92 نیوز) شام میں امن خواب بن کر رہ گیا۔ شام کے شہر ادلب میں فضائی حملے میں تینتیس ترک فوجی ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں کئی ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ادلب کی صورتحال پر ترک صدر طیب اردوان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سینئر سیاسی اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ ترک صدر کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوج حملے کا جواب دے رہی ہے اور شامی حکومت کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک فوج نے شام کے حمیہیم ایئربیس پر میزائل حملہ کیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا اور دونوں میزائل مار گرائے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.