شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام

انقرہ (92 نیوز) شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ۔ ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنا تھا ۔

 ذرائع کے مطابق ترک صدر کے حالیہ دورہ کے پروگرام کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی گئی ۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی ۔ ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردکل کے مطابق ترک صدر کے دورے کے التواء سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

 طیب رجب اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ترک صدر کے دورے کی نئی تواریخ کا اعلان دونوں ممالک سفارتی چینلز سے جلد طے کریں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز