شام ، عفرین میں دو کار بم دھماکے ،6افراد ہلاک

شام
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن

شام ( 92 نیوز) شام کے شہر عفرین میں دو کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک جب کہ بیس زخمی ہو گئے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں حملوں میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیے گئے تھے ، جو دو الگ الگ کاروں  میں نصب تھے۔

زخمی ہونیوالوں میں ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔ جائے وقوعہ پر دھماکوں سے کچھ دیر قبل شامی پولیس کیڈٹس کی پریڈ کی تقریب ہوئی تھی۔

گزشتہ روز شام کے مشرقی علاقے میں ہونیوالے دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز