شاعر جون ایلیا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۲:۱۶ شام

کراچی (92 نیوز) لاجواب شعر کہنے والے شاعر جون ایلیا کو آج اس دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے۔

اردو ادب کی میراث، کسی تعارف کے مہتاج نہیں۔ جون ایلیا نے آٹھ برس کی عمر میں اپنا پہلا شعر کہا اور اس کے بعد جو بھی کہا کیا خوب کہا۔

چودہ دسمبر 1937 میں امروہہ میں پیدا ہونے جون ایلیا نے درد میں ڈوبے کئی دیوان لکھے اور عشقیہ شاعری میں تو جیسے جون کو کمال حاصل تھا۔

لب واں ہوتے تو ہر مصرا اپنی جگہ مثال بن جاتا۔ شاعری کہ زبان میں مشکل لفظ لکھنا تو آساں ہے لیکن سادہ الفاظ لکھنے کا ہنر کوئی جون سے سیکھتا۔

اردو ادب کا یہ عظیم شاعر 8 نومبر 2002 کو طویل علالت کے باعث زندگی تو ہار گیا لیکن اپنی بے مثال شاعری کے باعث آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز