Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شائقین کو پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم آئندہ ہفتے واپس ملنے لگیں گی

شائقین کو پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم آئندہ ہفتے واپس ملنے لگیں گی
July 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) کرکٹ شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے سے پی ایس ایل سیزن فائیو کے ری فنڈ ہونے والے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرنا شروع کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دو حصوں میں واپس کی جائیں گی۔ پہلے حصے میں راؤنڈ میچز کی ٹکٹوں  کے پیسے واپس کیے جائیں گے ۔ دوسرے حصے میں ناک آؤٹ مرحلے کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی ۔ بارش کے باعث ملتوی اور بغیر تماشائیوں کے ہونیوالے میچوں کے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقوم بھی واپس کی جائیں گی۔ کورونا کے باعث ٹکٹوں  کی رقوم کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز میں واپس کی جائینگی۔ پی ایس ایل فائیو کے میچز کورونا کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑے تھے۔