Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی پیک کیخلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں گی ، قبلہ ایاز

سی پیک کیخلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں گی ، قبلہ ایاز
August 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا سی پیک کیخلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے سیمینار سے خطاب میں کہا بیرونی طاقتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہی ہیں۔ علمائے کرام عالمی سازشوں سے باخبر رہیں۔ مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا زاہد الراشدی، لیاقت بلوچ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید محمد کفیل بخاری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری محمد زوار بہادر، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کی طرف سے تحفظ بنیاداسلام بل  کی مخالفت کی شدید مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا  تحفظ بنیاد اسلام بل نے اپنا قانونی پراسس مکمل کیا۔ اب گورنر پنجاب اس متفقہ بل پر دستخط کریں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بل فرقہ واریت کے خاتمے کا بل ہے اس کو متنازع بنانے سے خلفشار جنم لے گی ۔ پنجاب اسمبلی میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا محمد معاویہ اعظم، محترمہ خدیجہ عمر کوبل کے حق میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران اہل سنت کے تمام طبقات کو مدح صحابہ اور شہادت سید ناامام حسین علیہ سلام کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔