سی ٹی ڈی کی فیصل آباد میں کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک


سی ٹی ڈی
۱۵ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۵۵ دن

فیصل آباد ( 92 نیوز ) سی ٹی ڈی نے  فیصل آباد میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد کو ہلاک کر دیا   ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردحساس ادارے کے افسران  کےقتل اورمتعدد اہم شخصیات کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نےفیصل آبادمیں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا ، ترجمان سی ٹی ڈی نےبتایاکہ دہشت گرد کرائے کےگھر میں رہ رہے تھے جبکہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کےدوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی  ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عدیل حفیظ اور عثمان ہارون کے نام سے ہوئی جو ملتان میں حساس ادارے اور پولیس  افسران کے قتل میں شامل تھے اس کےساتھ ساتھ ہلاک دہشت گرد جنرل طارق مجید کے داماد، امریکی شہری وارن وائنسٹائن اور علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس،اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر سامان بھی برآمدہوا۔س دہشتگردوں نے آج منگل کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز