Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سی این این کا امریکی الیکشن سے پہلے سروے ، جوبائیڈن کی جیت کی نوید سنا دی

سی این این کا امریکی الیکشن سے پہلے سروے ، جوبائیڈن کی جیت کی نوید سنا دی
October 29, 2020

نیو یارک (92 نیوز) سی این این نے امریکی الیکشن سے پہلے سروے کرایا اور   ملک بھرمیں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی جیت کی نوید سنادی ۔ٹرمپ کہتےہیں جوبائیڈن جیتےتو کوئی بچہ اسکول پہنچے گا، نہ ہی کسی کی شادی ہوگی۔

امریکا کے صدارتی انتخابات کی گہما گہمی آخری حدوں کو چھونے لگی ، نشریاتی اداروں کے سرویز آنا شروع ہوگئے ۔ سی این این نے ملک بھر میں جوبائیڈن کی جیت کی نوید سنا دی ، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جوبائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے،54 فیصدامریکی جوبائیڈن کوآئندہ صدر دیکھنا چاہتےہیں جبکہ سی این این پول کے مطابق42 فیصدامریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں سامنے آئے ۔

سروے کے مطابق 71 فیصد سیاہ فام ووٹرز جوبائیڈن جبکہ صرف 24 فیصد  ٹرمپ کو صدر بنانا چاہتے ہیں۔اسی طرح  خواتین ووٹرز میں سے 61 فیصد نے جوبائیدن جبکہ 37فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن نے اوپرا وائنفری کے ورچوئل پروگرام’’ ووٹ کے لیے باہر نکلو‘‘ میں سرپرائز انٹری دے کر اپنے چاہنےوالوں کو حیران کردیا۔

رابطہ کیجیے