سیکولرازم کا ڈھونڈرا پیٹنے والے بھارت نے بربریت کی انتہاکردی

۲۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۹ شام

سرینگر ( 92 نیوز)  دنیا بھر میں سیکولرازم  کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا خونی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب  ہو گیا ۔  بھارت نے وادی جنت نظیر  کشمیر میں ظلم و بربریت  کے ریکارڈ قائم کر دیے ،  اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے 30 سال کے دوران  95ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر ڈالا۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولرازم  کا دعویدار بھارت انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن نکلا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے 2019 تک بھارت نے مظلوم کشمیریوں کی صدائے آزادی دبانے کے لیے 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد کو گرفتار کیا۔

سات ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے کر جعلی مقابلوں میں مارا گیا جب کہ 22،908 خواتین بیوہ ہوئی، یتیم ہونے والے بچوں کی تعداد 107،775 ہے۔

اپنی آزادی مانگنے پر ظالم بھارتی فوج نے کشمیر کی بیٹیوں کے دامن بھی چاک کیے ہیں، گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے ۔ ایک لاکھ سے زائد گھروں کو تباہ و برباد کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز