Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ میں سنگل لارجسٹ پارٹی کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پیپلز پارٹی کا حق ہے، گیلانی

سینیٹ میں سنگل لارجسٹ پارٹی کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پیپلز پارٹی کا حق ہے، گیلانی
April 23, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے سینیٹ میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈرکی سیٹ پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اتفاق رائے نہیں ہوا تھا، اسمبلی کا ماحول بہتر رکھنا اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی تو ان کی کامیابی کو بڑی فتح قرار دیا گیا اور وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ بھی لینا پڑ گیا۔