Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، یوسف گیلانی اور حفیظ شیخ کے معرکے پر نظریں مرکوز

سینیٹ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، یوسف گیلانی اور حفیظ شیخ کے معرکے پر نظریں مرکوز
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کے لیے میدان کل سجے گا۔ اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے معرکے پر سب نے نظریں جمالیں۔ سندھ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی پولنگ ہوگی۔ پنجاب سے پہلے ہی تمام گیارہ سیٹوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے۔

بڑا ایوان، بڑا مقابلہ!، سینیٹ انتخابات کے لیے دنگل سجنے کو تیار ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ مل گیا۔ قومی اسمبلی، سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ووٹنگ ہوگی۔

پنجاب میں پہلے ہی تمام گیارہ سیٹوں پر بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوچکے۔ مسلم لیگ ن کو پانچ، پی ٹی آئی کو پانچ اور ق لیگ کو ایک سیٹ ملی۔

اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے مقابلے پر سب کی خصوصی توجہ دونوں رہنماء جنرل نشست کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

سینتیس نشستوں کے لیے دو ہزار چھ سو سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی۔ سینیٹ انتخابات کے لیے سامان بھی پہنچادیا گیا۔