Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک سیٹ زیادہ ملے گی، شیخ رشید

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک سیٹ زیادہ ملے گی، شیخ رشید
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک سیٹ زیادہ ملے گی، تحریک عدم اعتماد آئینی راستہ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات میں ایک سیٹ زیادہ ملنے کی نوید سنادی ، ساتھ ہی کہا کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر بالغ ہوگئے ہیں، فضل الرحمٰن ان کے پیچھے لگ کرخراب ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، ایف آئی اے کو مزید فعال بنایا جارہا ہے، جسٹس عظمت قبول نہیں تو بتائیں کون قبول ہے؟ جس نے بھی جرم کیا اسے پھکی ملنی چاہئے۔