Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی مثال کی دیگر صوبوں بھی پیروی کریں ، چودھری شجاعت

سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی مثال کی دیگر صوبوں بھی  پیروی کریں ، چودھری شجاعت
February 27, 2021

لاہور ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ، مسلم لیگ ق کے مرکزی صدرکاکہناتھا سینیٹ الیکشن میں جو مثال پنجاب نے پیش کی ہے اس کی تقلید باقی صوبوں کو بھی کرنی چاہئے ۔

ملاقات کے لیے آنے والوں نے چودھری شجاعت حسین کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مبارکباد پیش کی،چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

جو مثال پنجاب نے پیش کی ہے اس کی تقلید باقی صوبوں کو بھی کرنی چاہئے، سینیٹ سمیت قومی مسائل پر بھی ایسے ہی یکجہتی کو پروان چڑھایا جانا چاہئے۔

چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کو اعتماد میں لیا،انہی رابطوں کی وجہ سے پنجاب میں تمام امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

اسی طرح کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے جس کا سہرا بھی ہمارے خاندان کے سر جاتا ہے،چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ باقی صوبوں میں بھی سینیٹ اور دیگر قومی ایشوز پر ایسے ہی افہام و تفہیم کے جذبہ کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی آ سکے۔