Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ ، مشاہد اللہ خان تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی مداخلت پر برہم

سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ ، مشاہد اللہ خان تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی مداخلت پر برہم
March 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ مشاہد اللہ خان تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی مداخلت پر برہم ہو گئے۔ مشاہد اللہ خان اور فیصل جاوید میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا اگر اپوزیشن ارکان کو بات نہیں کرنے دی گئی تو ایوان میں وزیراعظم بھی بات نہیں کر سکیں گے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا پورے ایوان کی کمیٹی بنا کر آٹا چور کا پتہ چلایا جائے۔ پرویز رشید بولے ایف آئی اے کی رپورٹ کو چھپانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟ شبلی فراز نے کہا نا اہلی وفاقی حکومت کی نہیں، کسی اور حکومت کی تھی۔ اپوزیشن نے چینی اور آٹا چور کے نعرے لگا دیئے۔ حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان سکیورٹی اہلکار آگئے۔ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا۔