Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے
August 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے۔ میرحاصل بزنجو کینسر کے مریض، نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنماء اور نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958 کو بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں پیدا ہوئے۔ انکے والد غوث بخش بزنجو بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا چمکتا دمکتا ستارہ رہے ۔ میر حاصل بزنجو نے ابتدائی تعلیم خضدار میں حاصل کی اور پھر کراچی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ زمانہ طالب علمی میں ہی سیاسی گھرانے میں پلے بڑھے ۔ میر حاصل بزنجو نے جمہوری سیاست میں قدم رکھا۔ 1990 کے عام انتخابات میں آپ نے نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ آپ نے بلوچستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد رکھی جو بعد میں نیشنل پارٹی میں ہی ضم ہو گئی۔ سال 2009 میں آپ پہلی بار سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ مارچ 2015 میں ایک بار پھر سینیٹر منتخب ہوئے۔ سینیٹر میر حاصل بزنجو سال 2016 میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ وہ گزشتہ ایک سال سے پھیپڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال سے اپنا علاج کروا رہے تھے۔ آج صبح انہیں طبعیت کی خرابی پر فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقیی سے جاملے۔ انکی نماز جنازہ کل شام پانچ بجے انکے آبائی علاقے خضدار نال میں ادا کی جائے گی اور اپنے آبائی قبرستان میں ہی دفن کر دیا جائے گا۔