Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے

سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے
February 18, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا مشاہد اللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں۔ میں ان کی شفقت کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گی۔

بیٹے ڈاکٹرافنان اللہ کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا ن لیگ بہادر، وفادار اور انتہائی زیرک پارلیمینٹیرین سے محروم ہو گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،محمد زبیر، مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری ،سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر رہنماؤں نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔