سیمی فائنل میں شکست، بھارتی بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کر دیا


سیمی فائنل بھارتی بورڈ ٹیم مینجمنٹ نئی دہلی ‏ نیٹ نیوز بھارتی کرکٹ بورڈ ‏ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء سیمی فائنل میں شکست ہیڈ کوچ بیٹنگ کوچ بائولنگ کوچ فیلڈنگ کوچ، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ انتظامی منیجر فزیو تھراپسٹ
۱۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ دن

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کر دیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری سمیت تمام سپورٹ سٹاف سے معاہدے ختم کر دیے ، جبکہ نئے ٹیم سپورٹ سٹاف کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، بائولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، انتظامی منیجر اور فزیو تھراپسٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔

موجودہ کوچنگ سٹاف ریکروٹمنٹ پراسیس میں براہ راست شامل ہو گا ، واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ادھربھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل فور مرحلے میں شکست کے بعد بی سی سی آئی نے کپتان ویرات کوہلی کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔

بھارتی ٹیم کے اپنے ملک پہنچتے ہی کپتان اور کوچ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا ،  بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگلے ورلڈ کپ کیلئے حکمت عملی بنانے کا یہ صحیح وقت ہے اور یہی وہ وقت ہے کہ ٹیم کی باگ ڈور اوپننگ بلے باز روہت شرما کے ہاتھوں میں دے دی جائے کیونکہ وہ بہترین متبادل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویرات کوہلی سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی لے کر یہ منصب روہت شرما کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے پاس ہی رہے گی۔

افسر نے مزید بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ ان افواہوں کا جائزہ لینا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان ورلڈ کپ میں دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی موجودگی میں کوچ روسی شاستری، چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد اور کپتان ویرات کوہلی سے ان معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز