Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)

سیلابی پانی سے مکان بہہ  جانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

سیلابی پانی سے مکان بہہ  جانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
August 7, 2019 04:53 pm

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،  سیلابی پانی میں مکان بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی اسلام میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مورگاہ جبار کالونی میں واقع گھر سیلابی پانی کی نذر ہونے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی جانیں بچائیں ،  مسلسل جاری رہنے والی بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ واسا، پاک فوج، ریسکیو سمیت تمام ادارے رات بھر ہائی الرٹ رہے، بارش کا پانی زیادہ ہونے کے باعث  ٹیموں کو امدادی کا موں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Contact Details