سیفلی لیتا طالبعلم ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

سیفلی طالبعلم ٹرین گجرات ‏ ‏92 نیوز
۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام

گجرات ( 92 نیوز)  گجرات میں سیفلی  لیتے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو کے مطابق واقع  سروس موڑ پر پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والا متوفی جابر موضع دڑوعہ کا رہائشی تھا، اس سے قبل بھی سیلفی لیتے ہوئے 3 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گجرات سروس موڑ ریلوے لائن پر سیکنڈ ائیر کا سٹوڈنٹ جابر  لاہور سے روالپنڈی جانے والی ٹرین کے سامنے کھڑا ہو کر سیلفی بنا رہا تھا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا ۔

طالبعلم کو طبی امداد کے لیے  اسپتال منتقل کیا  جارہا ہے  کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

گجرات میں اسی مقام پر ایک ماہ قبل کھاریاں کے دو دوست سیلفیاں بناتے ٹرین کی زد میں آکر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز