Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح پر مختلف رہنماؤں کی مبارکباد

سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح پر مختلف رہنماؤں کی مبارکباد
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ یوسف رضا گیلانی جیت گئے۔ یوسف رضا گیلانی کو فتح پر مختلف رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔ حکومت پارلیمان سے ہار چکی ۔ پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ جو بھی ظلم و جبر ہو پیپلز پارٹی کا ہمیشہ موقف رہا ہے جہموریت بہترین انتقام ہے۔ عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا بہت بڑی کامیابی ہے۔

مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا تھا اللّہ تعالی کا شکر جس نے PDM کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا- اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور ، بجلی چور ، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا پوری قوم کو پی ڈی ایم کی کامیابی کی مبارک دیتا ہوں ۔ پی ڈی ایم کی قیادت اور رہنما بھی مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی کی فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے ۔ ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے اور آٹا چینی ووٹ چور قوم خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے جعلی وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد اور اکثریت کھو چکے۔ عمران خان کو آج ہی استعفی دے دینا چاہیے۔ اپوزیشن کے مؤقف کی تصدیق ہو گئی کہ دو ہزار اٹھارہ کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشن جیتنے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔