سید کلیم امام کے دور میں ہونیوالے ترقیاتی فنڈز کے اخراجات کی فائلیں کھل گئیں


۰۹ مارچ, ۲۰۲۰ ۲:۵۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں آئی جی کی تبدیلی کے بعد سید کلیم امام  کے دور میں ہونے والے ترقیاتی فنڈز کے اخراجات کی فائلیں کھل گئیں،پولیس حکام پر ٹینڈر کے بغیر سینٹرل پولیس آفس میں اربوں روپے کے کام کرانے  کا الزام ہے، سندھ پولیس کو سوالنامہ ارسال کردیا گیا ،  تفتیشی حکام نے ڈی آئی جی آپریشن کو طلب کر لیا۔

سید کلیم امام  کی سندھ سے رخصتی کے بعد سندھ پولیس میں ہونے ترقیاتی کاموں کے فائلیں کھل گئیں،سید کلیم امام کے دور میں سینٹرل پولیس آفس میں 2 ارب روپے کے اخراجات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ، تفتیشی افسر نے ڈی آئی جی پولیس آپریشن کو طلب کر لیا۔

سندھ پولیس کو اخراجات کے حوالے سے 9 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا گیا۔ پولیس حکام پر ٹینڈر کے بغیر سینٹرل پولیس آفس میں اربوں روپے کے کام کرانے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے ڈی آئی جی آپریشن سے ٹھیکوں اور کمپینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ، پولیس سے ٹھیکے لینے والے ٹھیکیداروں اور فنڈز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

سالانہ ورک پلان، پی سی ون ، ورک آرڈرز، ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سمیت دیگر تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.