Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار مبارک کو غسل دینے کی پروقار تقریب

سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار مبارک کو غسل دینے کی پروقار تقریب
August 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی ہستی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری  ؒ کےمزار مبارک  کو غسل دینے کی 977 ویں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 مرکز تجلیات کوگورنرپنجاب،صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اوردیگرمہمانانِ خصوصی نے غسل دیا،گورنرپنجاب نے یقین ظاہرکیا کہ قومی مفادات کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کامؤقف  ایک ہے،مزیدبولے کسی پربغیر ثبوت الزام نہیں لگاناچاہئے۔

غسل کے بعد مزار پرپھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ، غسل کی تقریب میں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مند شرکت کے لئے پہنچے،اس موقع پرملکی سلامتی اور آفات سے بچاؤکے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

میڈیاسے بات چیت میں گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے کہا کہ قومی مفادکے معاملات میں اپوزیشن کو حکومت سے تعاون کرنا چاہئے۔

اس موقع پرسکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔